واشنگٹن(ایچ آراین ڈبلیو)سیاٹل میں آج خالصتان ریفرنڈم کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں شرکت کے لیے ہزاروں سکھ ووٹرز تیار ہیں۔ ریفرنڈم کے باعث شہر میں سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ سکھ برادری میں خاصا جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈاؤن ٹاؤن سیاٹل میں خالصتانی جھنڈے لہرائے گئے ہیں اور شہر کے وسط میں ایک دیوقامت خالصتانی پرچم بھی نصب کر دیا گیا ہے، جو لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
ریفرنڈم کے منتظمین کا کہنا ہے کہ ووٹنگ کا مقصد سکھ برادری کو اپنے سیاسی مستقبل کے اظہار کا موقع فراہم کرنا ہے، جبکہ بڑی تعداد میں سکھ ووٹرز کی شرکت متوقع ہے۔
واضح رہے کہ خالصتان ریفرنڈم اس سے قبل بھی مختلف ممالک میں منعقد ہو چکا ہے، جس پر بھارت کی جانب سے شدید تحفظات اور اعتراضات کا اظہار کیا جاتا رہا ہے۔ مزید صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔


