امریکی و اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں خطے میں بھاری جانی نقصان، عرب میڈیا

سعودی عرب(ایچ آراین ڈبلیو)امریکی اور اسرائیلی حملوں کے باعث ایران میں اب تک 1500 افراد شہید جبکہ 18 ہزار 551 افراد زخمی ہو چکے ہیں، جس سے انسانی بحران مزید سنگین ہو گیا ہے۔لبنان میں بھی صورتحال تشویشناک ہے، جہاں 1001 افراد شہید اور 2 ہزار 583 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا کی فوج کے 13 اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ اسرائیل میں 18 ہلاکتیں اور 4 ہزار 697 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

دیگر متاثرہ ممالک میں عراق میں 61 افراد شہید ہوئے، جبکہ فلسطین اور شام میں چار، چار افراد شہید ہونے کی اطلاعات ہیں۔اسی طرح کویت میں 6 افراد، متحدہ عرب امارات میں 8 افراد جبکہ بحرین اور سعودی عرب میں دو، دو افراد شہید ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق خطے میں کشیدگی کے باعث جانی و مالی نقصانات میں اضافے کا خدشہ بدستور موجود ہے، جبکہ عالمی برادری کی جانب سے فوری جنگ بندی کے مطالبات میں بھی شدت آ رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں