تہران(ایچ آراین ڈبلیو)ایران کے اعلیٰ قیادت سے وابستہ اہم شخصیت مجتبیٰ خامنہ ای نے جاری کشیدگی کے دوران سخت اور جارحانہ بیانات دیتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن کے پاس ہتھیار ڈالنے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچے گا۔
مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل کا ہر ایک انچ ہمارے نشانے پر ہے اور دشمن ہماری شکست کا خواب قبر میں لے جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کو کمزور کرنے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران پر گزشتہ 47 سال سے عائد معاشی پابندیاں ختم کی جائیں، تمام نقصانات کا ہرجانہ ادا کیا جائے، اور جنگ اسی وقت ختم ہوگی جب امریکہ اور اسرائیل شکست تسلیم کر کے سرِ تسلیم خم کریں گے۔
سیاسی مبصرین کے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای کے یہ بیانات خطے میں پہلے سے موجود کشیدگی کو مزید بڑھا سکتے ہیں، جبکہ عالمی برادری کی جانب سے صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔


