اسلام آباد میں فائرنگ، مشہور ٹک ٹاکر جاوید عرف آؤٹ لوفرہ جاں بحق

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں مشہور ٹک ٹاکر جاوید عرف آؤٹ لوفرہ موقع پر جاں بحق ہو گئیں۔

ذرائع کے مطابق جاوید عرف آؤٹ لوفرہ کو مبینہ طور پر ان کے شوہر نے فائرنگ کر کے قتل کیا، جس کے بعد ملزم نے خودکشی کر لی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور شواہد اکٹھے کیے گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے کے محرکات جاننے کے لیے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ حکام کے مطابق ابتدائی معلومات کی تصدیق کے بعد تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں