کوہٹہ(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان اورافغانستان نےعید الفطرکی آمدسے قبل ایک دوسرے کے خلاف جاری آپریشنز میں ’عارضی وقفے‘ کا اعلان کیا ہے بدھ کو پاکستان کے وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ آپریشن میں وقفے کا فیصلہ عید الفطر کی مناسبت سے سعودی عرب، قطر اورترکی کی درخواست پرکیا گیا ہے اور یہ 18 اور 19 مارچ کی درمیانی شب سے 23 اور 24 مارچ کی درمیانی شب تک نافذ العمل ہوگا تاہم عطا اللہ تارڑنےخبردارکیا کہ سرحد پارسے کسی حملے یا دہشتگردی کے واقعے کی صورت میں ’فوراً‘ دوبارہ یہ آپریشن شروع کر دیا جائے گادوسری طرف افغان طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بھی پاکستان کے خلاف کارروائیوں میں عارضی وقفے کا اعلان کیا ہے۔


