ایران میں تیل کے ذخائر پر بمباری سے پاکستان کے ماحول پر کوئی خطرہ نہیں

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) محکمہ موسمیات نے تصدیق کی ہے کہ ایران کے تیل کے ذخائر پر بمباری کے باوجود پاکستان کا ماحول فی الحال کسی خطرے سے محفوظ ہے۔

محکمہ موسمیات کے ترجمان انجم نذیر نے کہا کہ پاکستان کے محکمہ موسمیات اور ایرانی حکام کے درمیان ڈیٹا کا تبادلہ جاری ہے اور مانیٹرنگ کے ذریعے صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

انجم نذیر نے مزید کہا کہ ایرانی ڈیٹا کے مطابق بالائی فضا میں خطرناک آلودہ ذرات یا زہریلی گیسوں کے آثار نہیں ملے اور اب تک کی مانیٹرنگ میں کسی بھی قسم کی تابکاری کے ثبوت نہیں پائے گئے ہیں، جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ پاکستان کے عوام اور ماحول کے لیے کوئی فوری خطرہ موجود نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں