کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) قائم مقام ڈی جی نیب سکھر سندھ جناب عبدالحفیظ عباسی کی سی پی او میں آئی جی سندھ سے ملاقات، پیشاوارانہ امور پر تبادلہ خیال۔
قائم مقام ڈی جی نیب سندھ نے سیکیورٹی کے معاملات میں سندھ پولیس کے کردار کی تعریف کی۔
نیب سندھ کو سندھ پولیس کا بھرپور تعاون رہا ہے۔سندھ گورنمنٹ کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے ہمارے افسروں کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا ہے۔
اس موقع پرقائم مقام ڈی جی نیب سکھر نے آئی جی سندھ کو ان کے پروموشن پر مبارکباد دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔
آئی جی پی سندھ نے قائم مقام ڈی جی نیب سکھر کو سندھ پولیس کی جانب سے شیلڈ پیش کی۔


