پنجاب حکومت کا عیدالفطر پر مستحق افراد کیلئے 5 ہزار روپے عیدی دینے کا اعلان

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)حکومتِ پنجاب نے عیدالفطر کے موقع پر مستحق افراد کیلئے خصوصی مالی امدادی پروگرام متعارف کرا دیا ہے، جس کے تحت اہل شہریوں کو 5 ہزار روپے نقد عیدی فراہم کی جائے گی۔

حکومتی اعلان کے مطابق اس امدادی پروگرام کا مقصد مہنگائی کے اثرات کم کرنا اور عید کی خوشیوں میں مستحق خاندانوں کو شامل کرنا ہے۔ اہل ہونے کی جانچ کیلئے شہری اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر 8070 پر ایس ایم ایس کے ذریعے بھیج سکتے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ اگر درخواست دہندہ اہل قرار پایا تو امدادی رقم براہ راست اس کے ایزی پیسہ یا جازکیش اکاؤنٹ میں منتقل کر دی جائے گی، جس سے شفافیت اور سہولت کو یقینی بنایا جا سکے گا۔

حکومتِ پنجاب نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ درست معلومات فراہم کریں اور اس سہولت سے فائدہ اٹھا کر عیدالفطر کو خوشیوں کے ساتھ منائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں