لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان ریلوے کی جانب سے عیدالفطر پر خصوصی ٹرینوں کا آپریشن جاری ہے اور آج تیسری عید اسپیشل ٹرین مسافروں کو لے کر کراچی سے پشاور روانہ ہو گئی۔
ریلوے انتظامیہ کے مطابق تیسری عید اسپیشل ٹرین 15کوچز پر مشتمل ہے۔عید اسپیشل ٹرین میں تقریباً 1130 مسافروں کی بکنگ ہوئی اور عید اسپیشل ٹرین سے محکمہ ریلوے کو 30لاکھ روپے آمدنی حاصل ہوئی۔
ٹرین حیدرآباد، روہڑی، فیصل آباد، وزیرآباد، راولپنڈی سے ہو کر پشاور جائے گی۔ خصوصی ٹرین کےراستےمیں مجموعی طورپر 31اسٹاپس ہوں گے۔شیڈول کے مطابق ٹرین 19مارچ کی صبح 5 بجے پشاور پہنچے گی۔


