لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی سرکاری ملازمین کو عید الفطر 2026 کی چھٹیوں سے پہلے تنخواہ ادا کی جائے گی۔
وفاقی سرکاری محکموں کو وزیرِ اعظم کی ہدایات موصول ہو گئی ہیں اور تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ اس اقدام کا مقصد ملازمین کو عید کی خوشیوں میں مالی سہولت فراہم کرنا بتایا گیا ہے۔


