ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ کی ہدایت: ستائیس رمضان المبارک پر سیکیورٹی سخت

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ نے ستائیس رمضان المبارک کے بابرکت موقع پر عوام کی حفاظت کے لیے سخت سیکیورٹی اقدامات کی ہدایات جاری کی ہیں۔

عرفان علی بلوچ نے زون کے ایس ایس پیز، ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایت دی ہے کہ مساجد، امام بارگاہیں، کھلے مقامات، بازاروں کے داخلی و خارجی راستے اور دیگر پبلک مقامات پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں۔

ڈی آئی جی ویسٹ زون کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کی ستائیسویں شب کے موقع پر عبادت گاہوں اور عوامی مقامات پر رش زیادہ ہوتا ہے، اس لیے پولیس اہلکار الرٹ رہتے ہوئے اپنے فرائض ذمہ داری سے سر انجام دیں۔

مزید ہدایات میں کہا گیا ہے کہ اہم مقامات پر اضافی نفری تعینات کی جائے، گشت بڑھایا جائے اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے تاکہ شہری پر امن ماحول میں عبادات ادا کر سکیں۔

یہ ہدایات شہریوں کی حفاظت اور پرامن عبادات کو یقینی بنانے کے لیے جاری کی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں