کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سنئیر ایڈوکیٹ ندیم احمد جمال کی جانب سے وکلا کے اعزاز میں ایک دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا جس میں سینئر ترین ایڈوکیٹ اور سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل پاکستان زاہد خان، کراچی بار کے سابق جوائنٹ سیکرٹری عمران عزیز ایڈوکیٹ جو آنے والے الیکشن میں جنرل سکرٹری کے عہدے کے لئے فیورٹ قرار دئیے جار رہے ہیں اس کے علاوہ منیجنگ کمیٹی کے سابق ممبران ہدایت اللہ، چیمہ، دانش کے علاوہ لائبریرین کے امیدوار عمران یونس اعوان ایڈوکیٹ، سید رضا شاہ، عامر لونا ایڈوکیٹ، باسط علی خان ایڈوکیٹ، اویس احمد پیچوہو ایڈوکیٹ کے ساتھ وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر پرتکلف افطار ڈنر کے بعد کراچی بار ایسوسی ایشن کے ملتوی الیکشن کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا اور تاریخ کا اعلان کرانے کے لئے حکمت عملی وضع کی گئی


