گمشدہ بچہ تھانہ ترنول پولیس کی کوششوں سے والدین تک پہنچ گیا

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)اے ایس آئی سلیم ملک اور ہیڈ کانسٹیبل ذوالفقار نے فرض شناسی اور انتھک محنت کا مظاہرہ کرتے ہوئے گمشدہ بچے کو تلاش کر کے اس کے والدین تک پہنچا دیا۔

پولیس اہلکاروں نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے بچے کے اہل خانہ کو ٹریس کیا اور بچے کو بحفاظت والدین کے حوالے کر دیا۔ بچے کے والدین نے اپنے بچے کی بازیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تھانہ ترنول پولیس کی بروقت کارروائی اور کاوشوں کو سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں