امریکہ کی توجہ ایران پر، تائیوان کے اردگرد چینی جنگی طیارے اور بحری جہاز

تائیوان(ایچ آراین ڈبلیو) امریکہ کو ایران کی طرف مصروف رکھنے کے بعد چین نے تائیوان کے اردگرد فوجی موجودگی بڑھا دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق تائیوان کے قریب چینی فوجی جہاز اور بحری جہاز تعینات کیے گئے ہیں۔

تائیوان وزارت دفاع کے مطابق، گزشتہ دنوں 26 چینی جنگی طیارے تائیوان کے نزدیک پرواز کرتے ہوئے دیکھے گئے، جن میں سے 16 طیارے مختلف سمتوں سے تائیوان کے ایئر ڈیفنس آئیڈینٹیفکیشن زون (ADIZ) میں داخل ہوئے۔

اس کے علاوہ، سات چینی بحری جہاز بھی تائیوان کے قریب آپریشن کر رہے ہیں، جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔

تائیوان حکام نے خبردار کیا ہے کہ یہ فوجی سرگرمیاں علاقائی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں اور بین الاقوامی برادری کی فوری توجہ درکار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں