سونا مسلسل چوتھے روز سستا، فی تولہ قیمت میں کمی

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)عالمی اور ملکی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مسلسل چوتھے روز کم ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق:فی تولہ سونا 1800 روپے کی کمی کے بعد 522,762 روپے کا ہوگیا۔دس گرام سونا 1,543 روپے سستے ہونے کے بعد 448,184 روپے پر پہنچ گیا۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 18 ڈالر کی کمی کے بعد 5,000 ڈالر پر آگیا۔چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی ہے:فی تولہ چاندی 100 روپے سستی ہو کر 8,441 روپے پر پہنچ گئی۔مارکیٹ کے تجزیہ کاروں کے مطابق سونے کی قیمتوں میں یہ کمی عالمی سطح پر طلب میں کمی اور ڈالر کے مقابلے میں مقامی کرنسی کی قدر میں استحکام کی وجہ سے ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں