بھارت(ایچ آراین ڈبلیو)ریاست اوڈیسہ میں واقع ایس سی بی میڈیکل کالج اور اسپتال کے ٹراما کیئر یونٹ میں آگ لگنے سے 10 مریض ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے ہیں۔
حکام کے مطابق یہ واقعہ پیر کی صبح پیش آیا جب اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ (ICU) میں 23 مریض زیر علاج تھے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ ہو سکتی ہے، تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ حادثے کی اصل وجوہات سامنے لائی جا سکیں۔
زخمی مریضوں کو فوری طور پر اسپتال کے دیگر یونٹس میں منتقل کر کے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ حکام نے حادثے کی مکمل چھان بین کا آغاز کر دیا ہے۔


