امریکی خام تیل کی قیمت میں 2 فیصد اضافہ، فی بیرل 102 ڈالر ہو گیا

واشنگٹن(ایچ آراین ڈبلیو)امریکی خام تیل کی قیمت میں 2 فیصد اضافے کے بعد فی بیرل قیمت 102 ڈالر تک پہنچ گئی ہے، جبکہ برینٹ خام تیل کی قیمت 106 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی ہے۔

امریکی تیل کمپنیوں نے ٹرمپ انتظامیہ کو خبردار کیا ہے کہ توانائی کا بحران ممکنہ طور پر مزید بگڑ سکتا ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق EXXON, CHEVRON اور CONOCOPHILLIPS کے سربراہوں نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش کے سبب توانائی کا بحران مزید شدید ہو سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس اضافہ سے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ ہے، جس کا اثر عالمی معیشت اور صارفین کی جیب پر پڑ سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں