اسرائیل اور امریکہ کا منصوبہ ناکام، ایران پر حملہ الٹا پڑ گیا: سی این این

واشنگٹن(ایچ آراین ڈبلیو)سی این این نے انکشاف کیا ہے کہ ایران پر حملے کے حوالے سے امریکی اور اسرائیلی قیادت کو متوقع نتائج حاصل نہیں ہو سکے بلکہ اس فیصلے کے اثرات الٹ ثابت ہوئے ہیں۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق امریکہ اور اسرائیل کی قیادت نے ایران کے خلاف جو خطرناک فیصلہ کیا تھا، وہ اپنے مطلوبہ اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس حملے سے وہ نتائج سامنے نہیں آئے جن کی توقع کی جا رہی تھی۔

انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ حملے کا اصل مقصد 28 فروری کی صبح آیت اللہ علی خامنہ ای کی اعلیٰ حکام کے ساتھ ملاقات کے دوران ایرانی قیادت کا ایک ساتھ خاتمہ کرنا تھا، تاہم یہ منصوبہ ناکام ہو گیا۔

سی این این کے مطابق امریکی اور اسرائیلی حکام کا خیال تھا کہ اگر اعلیٰ ایرانی قیادت کا مکمل صفایا ہو جاتا تو نچلی سطح کی قیادت کو آگے لایا جا سکتا تھا، جس کے بعد انہیں امید تھی کہ ایران کے ساتھ نئے اور بہتر تعلقات کا آغاز ممکن ہو سکے گا۔ تاہم یہ حکمتِ عملی کامیاب نہ ہو سکی اور معاملہ الٹا پڑ گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں