بلدیہ پولیس کا ڈکیت گروہ سے مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو)‌ بلدیہ پولیس کا دورانِ گشت ڈکیت گروہ سے مقابلہ ہوا۔ مسلحہ موٹر سائیکل سوار ملزمان سے پولیس کا سامنا حرکیمپ کے قریب ہوا۔

ملزمان رمضان المبارک کے دوران شہریوں سے لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث تھے اور بلدیہ کی حدود میں ایک اور واردات کی کوشش کر رہے تھے۔

بلدیہ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس نے اپنی حفاظت میں جوابی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں سرگرم اسٹریٹ کرمنل/ڈکیت عدنان ولد محمد شاہ پٹھان زخمی حالت میں پستول سمیت گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کے دو ساتھی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر موقع سے فرار ہو گئے۔

گرفتار زخمی ملزم کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار اور فرار ملزمان ایک سرگرم اسٹریٹ کرمنل/ڈکیت گروہ سے تعلق رکھتے ہیں، جو حالیہ دنوں میں حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں شہریوں سے لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔

گرفتار ملزم کے مزید کرمنل ریکارڈ کی جانچ کی جا رہی ہے، جبکہ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے شہر بھر میں سخت ناکہ بندی جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں