37

ڈیفنس پولیس کا گھر میں گھسنے والے ڈاکوؤں سے مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، دو پولیس اہلکار زخمی

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ڈیفنس پولیس کا گھر میں گھسنے والے مسلح ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا، جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا جبکہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک راہگیر اور دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے

زخمی اہلکاروں اور راہگیر کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی مزید نفری موقع پر طلب کر لی گئی ہے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ کا عمل جاری ہے

واقعے سے متعلق مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں جبکہ مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے

ہلاک ملزم کی شناخت کا عمل جاری ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں