**ابوظہبی، متحدہ عرب امارات (ایچ آراین ڈبلیو)** — متحدہ عرب امارات کے اٹارنی جنرل ڈاکٹر حمد سیف الشامسی نے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 10 ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق ملزمان کو **سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گمراہ کن اور بے بنیاد ویڈیو کلپس نشر کرنے** کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے اور انہیں فوری ٹرائل کے لیے پیش کیا جائے گا۔
حکام نے واضح کیا ہے کہ ملک میں سوشل میڈیا پر غلط معلومات پھیلانے یا عوام کو گمراہ کرنے والے افراد کے خلاف **سخت قانونی کارروائی** کی جائے گی تاکہ عوام کی معلومات اور قومی سلامتی کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔
—
**آزاد اور ذمہ دار صحافت کے فروغ کے لیے Human Rights News Worldwide کی معاونت کریں:**
**[https://hrnww.com/support-us](https://hrnww.com/support-us)**


