**کراچی، پاکستان (ایچ آراین ڈبلیو)** — صدر ڈویژن پولیس نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش اور ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے والے شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ کارروائی ایس پی صدر رانا حسین طاہر کی ہدایت پر چوھنگ پولیس نے کی۔
گرفتار ملزم رانا فرحان، جو شاہ پور کے علاقے میں خوف و ہراس کی علامت سمجھا جاتا تھا، کے قبضے سے **30 بور پستول اور گولیاں** برآمد کی گئی ہیں اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ایس پی صدر کے مطابق، ملزم کی ویڈیوز اور تصاویر سامنے آنے پر **سب انسپیکٹر شہزاد بھٹی** نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ وہ **شو آف ویپن، ناجائز اسلحہ اور ہوائی فائرنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی** پر عمل پیرا ہے اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔
—
**آزاد اور ذمہ دار صحافت کے فروغ کے لیے Human Rights News Worldwide کی معاونت کریں:**
**[https://hrnww.com/support-us](https://hrnww.com/support-us)**


