لاہور (ایچ آراین ڈبلیو) مکہ کالونی میں نشے میں دھت شوہر کا بیوی پر تشدد ، گزشتہ رات ملزم گھر آتے ہی بیوی سے رقم کا مطالبہ کرتا رہا، انکار پر طیش میں آ کر چھری بیوی کے گلے پر رکھ دی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے لگا۔ملزم نے درندگی کی حد کر دی، قینچی سے بیوی کے سر کے بال کاٹ دیے۔ گلبرگ پولیس کی بروقت کارروائی پر ملزم گرفتار، مقدمہ درج


