45

عشق میں ناکامی، لڑکے کے لڑکی اور اس کی ماں سے بھیانک انتقام

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو) عشق میں ناکامی، لڑکے نے لڑکی اور اس کی ماں کو قتل کرکے لاشیں نہر میں بہا دیں

لاہور کے سرحدی علاقے ہئیر میں عشق میں ناکامی پر لڑکے نے ساتھیوں کے ہمراہ لڑکی کو اغوا کرکے قتل کردیا۔

سی سی ڈی کے ترجمان کے مطابق یوسف نامی شخص نورین نامی لڑکی سے عشق کرتا تھا، ناراضگی ہوئی تو اسے بہانے سے بلایا اور 27 مئی 2024 کو اغوا کر کے قتل کردیا۔

ماں اقراء بی بی بیٹی کے قتل کی مدعیہ بنی تو 12 اکتوبر 2024 کو اسے بھی اغوا کر کے قتل کر دیا۔

ماں بیٹی کو تین ماہ کے وقفے سے قتل کیا گیا اور دونوں کی لاشوں کی بے حرمتی کی گئی۔

پولیس نے تین ملزمان یوسف ، ناصر اور منصب کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا، ملزمان نے اعتراف کیا کہ ماں اور بیٹی کی لاشوں کے ٹکڑے کر کے نہر میں بہا دیے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں