سپارکو کا اعلان، شوال کا چاند 19 مارچ کو پیدا ہوگا، عیدالفطر 21 مارچ کو متوقع

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان اسپیس اینڈ اپلیکیشنز ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے کہا ہے کہ شوال کا چاند 19 مارچ کو صبح 6 بج کر 23 منٹ پر پیدا ہوگا۔

سپارکو کے مطابق 19 مارچ کی غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 12 گھنٹے اور 41 منٹ ہوگی، جس کی وجہ سے شوال کا چاند دیکھنے کے امکانات کم ہیں۔ اس سال ممکن ہے کہ رمضان کے روزے مکمل 30 دن ہوں، اور عیدالفطر 21 مارچ کو ہونے کی توقع ہے۔

سپارکو نے واضح کیا کہ شوال کے چاند کی حتمی رویت کا اعلان مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کرے گی۔

اس حوالے سے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس 19 مارچ کو اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا ہے، جس کی صدارت چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔ اجلاس میں تمام مکاتبِ فکر کے علماء، محکمہ موسمیات اور متعلقہ اداروں کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں