پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ملاقات

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے آج وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط اور مربوط کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

اس موقع پرعلاقائی سلامتی، دفاع اور ہوا بازی کے شعبوں میں تعاون، اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات اختتام پذیر ہوئی اور اس میں دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے اور تعمیری مصروفیات کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں