جہلم (ایچ آراین ڈبلیو) بھارت نے ایک بار پھر پاکستان کے خلاف آبی دہشت گردی کرتے ہوئے بگلیہار ڈیم کے ذریعے پاکستان کی طرف آنے والا پانی روکنا شروع کر دیا۔
بھارتی اقدام کے باعث دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں مسلسل کمی آرہی ہے، محکمہ انہار کے مطابق دریائے چناب میں گزشتہ روز ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 87 ہزار کیوسک تھی، جو آج صرف 10 ہزار 800 کیوسک رہ گئی۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت اگلے قدم کے طور پر مقبوضہ کشمیر کے کشن گنگا ڈیم میں بھی پانی روکنے جارہا ہے، جس کے بعد دریائے جہلم میں پانی کم ہونے کا خدشہ ہے۔


