اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کے علاج کے لیے ان کی ہمشیرہ ڈاکٹر عظمی خان کی جانب سے دائر کی گئی شفا اسپتال منتقلی کی درخواست کی سماعت کل کے لیے مقرر کر دی ہے۔
سماعت کے لیے خصوصی بنچ تشکیل دیا گیا ہے، جس کی سربراہی جسٹس انعام امین منہاس کریں گے۔
ذرائع کے مطابق عدالت اس معاملے پر فوری طور پر فیصلہ دینے کے امکانات کا جائزہ لے رہی ہے تاکہ سابق وزیراعظم کو طبی سہولت فراہم کی جا سکے۔


