اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)عالمی خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت میں تقریباً 10 فیصد کمی ہوئی اور ڈبلیو ٹی آئی کروڈ آئل 84.64 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔
اسی دوران برطانوی خام تیل کی قیمت بھی بڑی کمی کے بعد 77.94 ڈالر فی بیرل پر آ گئی۔
ماہرین کے مطابق اس سے پہلے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی فی بیرل قیمت 119 ڈالر تک جا پہنچی تھی، لیکن حالیہ کمی سے عالمی توانائی مارکیٹ میں استحکام آنے کی توقع ہے۔


