کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) کراچی میں ہوا کا رخ بدلتے ہی فضائی معیار بھی خراب ہونے لگا۔
شہرقائد اس وقت دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں چوتھے نمبر پر ہے۔
ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی کی فضا میں اس وقت آلودہ زرات کی مقدار 142 پرٹیکولیٹ میٹرز ہے جو حساس لوگوں کیلئے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے۔
ائیرکوالٹی انڈیکس کے مطابق 101 سے 150 تک حساس گروپ کیلئے مضرصحت، 151 سے 200 انڈیکس مضرصحت، 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت جب کہ 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کوظاہر کرتا ہے۔


