اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان آج سے 5G نیٹ ورک کے دور میں داخل ہو رہا ہے، جس کے بعد ملک میں تیز رفتار موبائل انٹرنیٹ کی سہولت میسر ہوگی۔ 5G کے آغاز سے نہ صرف جدید ترین انٹرنیٹ سروس دستیاب ہوگی بلکہ موجودہ 4G نیٹ ورک کی کارکردگی میں بھی بہتری آئے گی۔
ماہرین کے مطابق رائیٹ آف وے چارجز ختم ہونے سے ملک میں فائبرائزیشن کے عمل کو تیز رفتاری سے آگے بڑھایا جا سکے گا، جس سے 5G کے انفراسٹرکچر کی تیاری میں مدد ملے گی۔
پاکستان میں سب سے بڑا سپیکٹرم آکشن مکمل کر لیا گیا ہے اور توقع ہے کہ چھ ماہ کے اندر بڑے شہروں میں 5G سروس دستیاب ہو جائے گی۔ اس عمل میں پاکستان کی افواج پاکستان اور SIFC نے سپیکٹرم دستیاب کروانے اور تیاری میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ 5G کی آمد سے ڈیجیٹل معیشت کو فروغ ملے گا، آن لائن کاروبار، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں نمایاں ترقی ممکن ہوگی۔


