چند گھنٹوں کے وقفے سے بھارتی فضائیہ کے دو طیارے حادثہ میں‌ تباہ

چند گھنٹوں کے وقفے سے بھارتی فضائیہ کے دو طیارے حادثات کا شکار
نیو دہلی (ایچ آراین ڈبلیو) چند گھنٹوں کے فرق سے بھارتی فضائیہ کے دو طیارے حادثے کا شکار ہوگئے۔ پہلا واقعہ بھارتی ریاست ہریانہ میں اس وقت پیش آیا جب ایک جیگوار کریش ہوا، تاہم اس کا کریو محفوظ رہا، جس کے بعد ایئر فورس کے ایک اے این 32 طیارہ مغربی بنگال کے باگڈوگرا ایئر فیلڈ پر لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوا۔

پہلے واقعہ میں ہریانہ کے علاقے پنجکلا میں ایک جیگوار جیٹ کریش ہوا۔ واضح رہے کہ باگڈوگرا ایئر پورٹ واقعے میں ملوث اے این 32 طیارہ ٹرانسپورٹ طیارے کا معاملہ آج سامنے آیا، اب اس طیارے کو مکمل مرمت کی ضرورت ہے۔

بھارتی میڈیا نے انڈین ایئر فورس حکام کے حوالے سے بتایا کہ طیارے کو اس مقام سے ریکور کیا جا رہا ہے۔ ایئر فورس حکام کے مطابق طیارے کا روسی نژاد کریو محفوظ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں