56

رینجرز اور پولیس کی کارروائی! نیو کراچی سے بھتہ خوری میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان رینجرز (سندھ) اور ایس آئی یو پولیس نے خفیہ معلومات کی بنیاد پرمشترکہ کارروائی کرتے ہوئے نیو کراچی سے *بھتہ خوری* میں ملوث *2 ملزمان محمد اریب عرف مشتاق اور مزمل* کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار *ملزم محمد اریب عرف مشتاق کا تعلق بھتہ مافیا کے سرغنہ اسامہ جمیل اور عبدالصمد کاٹھیاواڑی گروپ* سے ہے۔

گرفتار ملزم اپنے ساتھی مناز عرف مانی اور اصغر کے ساتھ مل کر دکانداروں اور دیگر کاروباری افراد سے بھتہ وصول کرنے میں ملوث ہے۔ *ملزم کے ساتھی مناز اور اصغر اس سے پہلے گرفتار ہو کر جیل* جا چکے ہیں۔ ملزم اپنے ساتھیوں کی گرفتاری کے بعد شہر کے دیگر علاقوں میں روپوش رہا۔

*گرفتار ملزم مزمل بھتہ مافیا کے سرغنہ بہادر پی ایم ٹی کا قریبی ساتھی ہے*۔

ملزم اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ *بہادر پی ٹی ایم کے لیے مختلف کاروباری افراد سے بھتہ وصولی* میں ملوث ہے۔

ملزم اور اسکے ساتھی وصول کی گئی *بھتہ کی رقوم بہادر پی ٹی ایم کو حوالہ ہنڈی کے زریعے بیرون ملک منتقلی* میں بھی ملوث ہیں۔

گرفتار ملزمان کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

عوام سے اپیل ہے کہ جرائم کی روک تھام کے لیے ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں