پارلیمنٹ میں خواتین کی نمائندگی میں اضافہ کیا جائے، یوم خواتین پر سیمینار

حیدرآباد (ایچ آراین ڈبلیو) سیاست، عدالت، معشیت، صحت، تعلیم، قانون غرض کہ ہر شعبہ ہائے زندگی میں خواتین نے اپنی صلاحیتوں اور محنت، ایمانداری اور خلوص کو ملحوظ خاطر لاتے ہوئے کامیابی سے اپنالو ہامنوار رہی ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ پارلیمنٹ میں خواتین کی نمائندگی میں اضافہ کیا جائے تاکہ خواتین سے متعلق مسائل پر زیادہ سے زیادہ قانون سازی کی جاسکے ان خیالات کا اظہار آل پاکستان وومن ایسوسی ایشن سندھ کی جنرل سیکریٹری آپا مہر سلطانہ زیدی نے لیبر ھال حیدرآباد میں آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین CBAاور ٓل پاکستان فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز کے زیراہتمام خواتین کے عالمی دن 8مارچ کے موقع پر خواتین کی ایک بہت بڑی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کی آرگنائزر چیئرپرسن خواتین ونگز محترمہ ثروت جہاں نے تقریب میں شرکت کرنے پر تمام معزز خواتین کو خوش آمدید کرتے ہوئے خواتین کے مسائل پر روشن ڈالی اور انکے مسائل کے حل کیلئے قرار داد پیش کیں انہوں نے بتایا کہ آج کی یہ تقریب ہماری یونین کے صدر عبداللطیف نظامانی کے وژن کے مطابق منعقد کی جارہی ہے جس میں وہ خواتین کے حقوق اور برابری پر زور دیتے چلے آئے ہیں تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت شریف سے کیا گیا جبکہ تقریب کی دیگر آرگنائزر ممبران حمیرہ ، ناہید اختر ، ترانہ ، قراۃ العین صفدر ، نثار بیگم ، عاصمہ شیخ، قراۃ العین اعظم تقریب میں شریک خواتین کو خوش آمدید اور دیگر امورمیں انکی مدد کرتی رہیں ۔ نظامت کے فرائض عاصمہ شیخ نے ادا کئے ۔ تقریب سے جن دیگر مقررین نے خطاب کیا ان میں ریجنل کوآرڈنیٹر پیمان محترمہ رضیہ عثمانی ، صدر انرول کلب حیدرآباد سائوتھ سینٹرل محترمہ شمیم چاچڑ ، صدر انرول کلب ہوپ آف آل محترمہ رخسانہ روحی ، ماہر تعلیم سلمیٰ بھٹی ، محترمہ روشن ، ضلعی چیئرمین انرول کلب ضلع 327 پاکستان محترمہ رائو روبینہ رمضان، ڈائریکٹر ہومن رائٹس کمیشن پاکستان محترمہ غفرانہ آرائیں ، گورننگ باڈی ممبرز لائنز کلب حیدرآباد محترمہ ثمینہ شاہ، بزنس وومن ہیلپنگ ہینڈ محترمہ سیماء شیخ ، سماجی رہنما پروین غزاوی ، نائب صدر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایٹ حیدرآباد محترمہ ریحانہ ناغڑ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل ڈائریکٹوریٹ کالج پر وفیسر ملیحہ سومرو ، ڈائریکٹر آباد NGO محترمہ رفیعہ بنگش ، سونہی دھرتی یوتھ کونسل کی محترمہ عرفانہ عبدالجبار ، ہومن بیسڈ ورکرز کی محترمہ عائشہ ، ڈاکٹر طوبیٰ ، نائب صدر وومن چیمبر آف کامرس میرپورخاص محترمہ ارم ملکانی ، محترمہ فرزانہ خان ودیگر نے کہا کہ عالمی دن آج ہم خواتین کے لیے باعث فخر ہے کیونکہ آج کے دن ہم نے خود کو منوایا ہر شعبے میں خواتین نے شمولیت اختیار کرکے نئے نئے باب کو جنم دیا اور اپنی خداداد صلاحیتوں کا اظہار بھی کررہی ہیں ہم خراج تحسین پیش کرتی ہیں آج اس تقریب میں موجود تمام خواتین کو جنہوں نے مشکل راستے پر سفر کرکے کامیابی حاصل ۔ تقریب کے اختتام سے قبل تمام خواتین نے لیبر ھال سے باہر نکل کر حیدر چوک کی جانب مظاہرہ بھی کیا جس میں انہوں نے ایران ، امریکہ کے خاتمے ، فلسطینی مسلمانوں پر مظالم اور امریکہ کی دہشت گردی کے خلاف ، مہنگائی ، پیٹرولیم مصنوعات میں بے پناہ اضافے ، قومی اداروں محکمہ بجلی کی نجکاری کے خلاف بھرپور احتجاج ریکارڈ کرایا بعدازاں تمام مہمانوں کو افطار ڈنر پیش کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں