46

سرگودھا ڈویژن مختلف ٹیکسوں کی مد میں ڈویژن بھر سے 1 ارب 14 کروڑ 49 لاکھ سے زائد ریکوری

سرگودھا(ایچ آراین ڈبلیو )مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں محکمہ ایکسایز اینڈ ٹیکشن سرگودھا ڈویژن مختلف ٹیکسوں کی مد میں ڈویژن بھر سے 1 ارب 14 کروڑ 49 لاکھ سے زائد ریکوری کی ہیں، ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر ایکسایز اینڈ ٹیکیشن سرگودھا ڈویژن محمد علی نوید نے بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے بتایاکہ ڈویژن چاروں اضلاع کے ای ٹی اوز ،انسپکڑز نے مالی سال 2025 کے پہلے 10 ماہ میں یکم جولائی سے 30 اپریل تک 1 ارب 14 کروڈ 49 لاکھ 17 ہزار 591 روپے کی ریکوری کی ہیں ،ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکنیشن سرگودھا ڈویژن محمد علی نوید بتایا کہ 1 جولائی سے 30 نومبر کے دروان ضلع سرگودھا نے 66 کروڑ 74 لاکھ 68 ہزار 861 روپے, ضلع خوشاب 21 کروڈ 95 لاکھ 46 ہزار 520 روپے , ضلع میانوالی 14 کروڑ 19 لاکھ 7 ہزار 267 روپے، جبکہ ضلع بھکر سے 11 کروڑ 59 لاکھ 94 ہزار 943 روپے کی ریکوری کی ہے۔ڈائریکٹر محمد علی نوید نے بتایا کہ ڈویژن بھر کے چاروں اضلاع سے پراپرٹی ٹیکس کی مد میں 40 کروڈ 16 لاکھ 43 ہزار 886 روپے کی ریکوری ہوئی ہے،ای ٹی او ضلع سرگودھا عارف قادری کے مطابق 27 کروڑ 79 لاکھ 73 ہزار 907 روپے،ای ٹی او ضلع خوشاب احسان قادر مجوکہ کے مطابق 7 کروڑ 8 لاکھ 17 ہزار 863 روپے ,ای ٹی او ضلع میانوالی شاہد نعیم کے مطابق 2 کروڑ 52 لاکھ 98 ہزار 151 روپے اور ای ٹی او ضلع بھکر بلال نزیر کے مطابق 2 کروڑ 75 لاکھ 53 ہزار 998 روپے ہوئی ہیں،

اپنا تبصرہ بھیجیں