50

وزٹ ویزہ پر حج کرنے والوں کو رہائش دینے والوں پر بھاری ترین جرمانہ کا اعلامیہ

ریاض (ایچ آراین ڈبلیو) وزارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جو بھی شخص وزٹ ویزا کے حامل افراد کو ہوٹل، نجی رہائش، فلیٹس، حاجیوں کی رہائش گاہوں یا کسی بھی قسم کے رہائشی مقام پر ٹھہرانے یا مدد فراہم کرنے کی کوشش کرے گا اس پر 100,000 (ایک لاکھ) ریال تک کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

یہ پابندی یکم ذوالقعدہ سے لے کر 14 ذوالحجہ کے اختتام تک مؤثر رہے گی۔ اگر ایک سے زیادہ افراد کو چھپایا یا ٹھہرایا گیا تو ہر ایک کی بنیاد پر الگ الگ جرمانے لگیں گے۔

وزارت داخلہ نے تمام افراد اور زائرین پر زور دیا ہے کہ حج سے متعلق قوانین اور ہدایات کی مکمل پاسداری کریں تاکہ حجاج کرام اپنے مناسک کو امن، سلامتی اور اطمینان کے ساتھ ادا کر سکیں۔

وزارت داخلہ نے شہریوں اور مقیم افراد سے کہا ہے کہ کسی بھی خلاف ورزی کی مجاز حکام کو فوری اطلاع دیں۔ اس مقصد کے لیے مکہ، ریاض اور مشرقی ریجن میں 911 اور مملکت کے دیگر علاقوں میں 999 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں