حکومت نے جنوری میں 793 ارب روپے قرض لیا: اسٹیٹ بینک

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق حکومت نے جنوری 2026 کے دوران 793 ارب روپے قرض حاصل کیا ہے۔

مرکزی بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جنوری 2026 تک حکومت کا مجموعی قرض بڑھ کر 79 ہزار 322 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔

ایس بی پی کے مطابق حکومت کا مقامی قرض 615 ارب روپے اضافے کے بعد 55 ہزار 978 ارب روپے ہوگیا، جبکہ بیرونی قرض 178 ارب روپے اضافے سے بڑھ کر 23 ہزار 344 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔

مرکزی بینک کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران حکومت نے مجموعی طور پر 1434 ارب روپے قرض حاصل کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں