حامد یعقوب شیخ سیکریٹری پیٹرولیم ڈویژن تعینات

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) وفاقی حکومت نے گریڈ 22 کے سینئر افسر حامد یعقوب شیخ کو سیکریٹری پیٹرولیم ڈویژن تعینات کر دیا ہے۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے اور ان کی تقرری فوری طور پر نافذ العمل ہوگی۔

حامد یعقوب شیخ اس سے قبل سیکریٹری نیشنل ہیلتھ سروسز کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ انہیں انتظامی تجربے اور سرکاری خدمات میں طویل کیریئر کی بنیاد پر پیٹرولیم ڈویژن کی اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پیٹرولیم ڈویژن ملک کے توانائی کے شعبے میں پالیسی سازی اور گیس و تیل سے متعلق امور کی نگرانی کا ذمہ دار ادارہ ہے، جہاں سیکریٹری کے عہدے کو نہایت اہمیت حاصل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں