لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)ہائیکورٹ نےقراردیا ہےکہ خاتون جہاں رہائش پذیرہووہیں خلع اور حق مہر سے متعلق مقدمہ دائر کر سکتی ہے۔ عدالت نے خاتون عائشہ ناصر کی درخواست منظور کرتے ہوئے فیملی کیس کو جڑانوالہ سے لاہور منتقل کرنے کی اجازت دے دی۔
یہ فیصلہ جسٹس ملک محمد اویس خالدنےسنایا اور اس حوالے سے 6 صفحات پر مشتمل تفصیلی تحریری فیصلہ بھی جاری کیا۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کسی خاتون کو اس کی رہائش گاہ کے قریب مقدمہ دائر کرنے کی اجازت دینا قانونی کارروائی کو آسان بنانے اور انصاف تک رسائی یقینی بنانے کے مترادف ہے۔
عدالت کے مطابق فیملی مقدمات میں خواتین کی سہولت اور تحفظ کو مدنظر رکھنا ضروری ہے، اس لیے ایسے کیسز کو خاتون کی رہائش کے مقام کے قریب منتقل کرنا قانون اور انصاف کے تقاضوں کے عین مطابق ہے۔


