آصفہ بھٹو زرداری اور فریال تالپور کی سربراہی میں‌ زرداری ہاؤس میں اجلاس

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) خاتون اول اور رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور کی سربراہی میں زرداری ہاؤس میں اجلاس، پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو، جنرل سیکریٹری وقار مہدی اور سیکریٹری اطلاعات عاجز دھامرا بھی اجلاس میں شریک

اجلاس میں سندھ حکومت کے وزراء بی بی عذرا پیچوہو، ضیاء لنجار، حاجی علی حسن زرداری، شاہد عبدالسلام تھہیم ودیگر بھی موجود، اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال سمیت سندھ میں پاکستان پیپلزپارٹی کی عوامی رابطہ مہم پر تبادلہ خیال

اجلاس کے اراکین نے بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور فریال تالپور کو نو مئی کو نواب شاہ میں ہونے والے جلسے سے متعلق تجاویز دیں، بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور فریال تالپور کی جلسے کے انتظامات کے حوالے سے اراکین پارلیمان، مقامی بلدیاتی نمائندوں اور تنظیمی عہدیداران کو اہم ہدایات

اپنا تبصرہ بھیجیں