اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)پیٹرولیم قیمتوں کا 15 دن کے بجائے ہفتہ وار جائزہ لینے کی تجویز پر غور کیا جارہا ہے۔ وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس میں علاقائی کشیدگی کے باعث تیل کی بڑھتی عالمی قیمتوں اور سپلائی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
شرکاء کو بتایا گیا کہ آبنائے ہرمزکی بندش کے بعد تیل کی ترسیل متاثر ہوئی، پی ایس او نے پیٹرول اور ڈیزل کے نئے درآمدی ٹینڈرز جاری کردیئے، ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کے وافر ذخائر موجود ہیں قلت کی خبریں بے بنیاد ہیں۔
اجلاس میں ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ روکنے کیلئے سخت نگرانی کا بھی فیصلہ کیا گیا، توانائی کی بچت کیلئے ورک فرام ہوم کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ مختلف تجاویز پر مبنی سمری منظوری کیلئے ای سی سی میں پیش کی جائے گی۔


