قومی سلامتی کا اعلیٰ سطحی اجلاس، وزیراعظم کی زیرصدارت افغانستان سرحد اور عالمی حالات پر غور

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) وزیراعظم پاکستان کی زیرصدارت قومی سلامتی کا اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر (نشان امتیاز ملٹری)، ڈائریکٹر جنرل انٹر سروس انٹیلی جنس (ISI) لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک اور نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر نے شرکت کی۔

اجلاس میں مغربی سرحد کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور افغانستان کے ساتھ سرحدی امور پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں پاک افواج کی کارروائیوں کی تعریف کی گئی اور فتنہ الخوارج کے خلاف اقدامات جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

علاوہ ازیں، مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر بھی غور کیا گیا اور امریکہ و اسرائیل کے حالیہ اقدامات پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں ایران پر حملے اور آیت اللّٰہ خامنہ ای سمیت دیگر اہم شخصیات کی شہادت پر افسوس کا اظہار بھی کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی سلامتی کے حوالے سے فوری اور مؤثر اقدامات جاری رکھنے کی ہدایات بھی دی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں