اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)وزیراعظم کی زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں ملکی اورخطے کی موجودہ سیاسی و سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں اور ارکان پارلیمان نے شرکت کی۔
شرکاء نے پاکستانی سفارتی کوششوں کو سراہا اور امن کے قیام کے لیے حکومت کی کوششوں کو مثبت قرار دیا۔ اس کے علاوہ اجلاس میں مستقبل میں خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے تجاویز اور مشورے بھی پیش کیے گئے۔
وزیراعظم نے اجلاس میں تمام شراکت داروں کو اعتماد دلایا کہ حکومت ملکی مفادات اور علاقائی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے۔


