اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واضح کیا ہے کہ ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی کوئی قلت نہیں، اور پاکستان کے پاس ان ایندھن کی 28 دن کی اسٹاک موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایل پی جی بھی مزید 15 دن کے لیے دستیاب ہے، جبکہ قطر سے ایل این جی کی درآمد روک دی گئی ہے۔
وزیر خزانہ نے بتایا کہ مقامی گیس کے ذریعے طلب کو پورا کیا جائے گا اور عوام کو ایندھن کی فراہمی متاثر نہیں ہوگی۔ انہوں نے ہنگامی کمیٹی کی تشکیل کا بھی ذکر کیا جو بدلتی ہوئی صورتحال کے مطابق فوری فیصلے کرے گی۔
انہوں نے عوام کو مطمئن کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی تیاریاں مکمل ہیں اور توانائی کے شعبے میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں آنے دی جائے گی۔


