علاقائی صورتحال: آئی ایم ایف نے پاکستان سے ہنگامی معاشی پلان طلب کرلیا

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے ہنگامی بنیادوں پر معاشی پلان طلب کر لیا ہے۔ ادارے نے ملکی مالی سال کے لیے نظرثانی شدہ 13 ہزار 979 ارب روپے کے ٹیکس ہدف کے حصول کو مشکل قرار دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے 2025ء کے اختتام تک 54 ہزار سرکاری ملازمتوں کو ختم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، جس سے 56 ارب روپے کی بچت متوقع ہے۔ حکام نے بتایا کہ یہ اقدامات آئی ایم ایف کی ہدایات اور ملکی معاشی استحکام کے لیے ضروری ہیں۔

معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ فوری اقدامات نہ کیے گئے تو مالیاتی خسارہ بڑھ سکتا ہے اور عالمی اداروں کی جانب سے ملک کے لیے مزید مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں