ایران پر حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل اور سونے کی قیمتیں بڑھ گئیں

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)عالمی سطح پر ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد خام تیل اور قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔بین الاقوامی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت 83 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جو حالیہ مہینوں میں سب سے زیادہ سطح ہے۔

اسی دوران، عالمی سونے کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سونے کی فی اونس قیمت 88 ڈالرز کے اضافے کے بعد 5,176 ڈالرز تک پہنچ گئی، جو 2 فیصد کے لگ بھگ اضافہ ظاہر کرتا ہے۔

ماہرین کے مطابق ایران پر حملوں اور خلیج فارس میں کشیدگی کی وجہ سے توانائی اور سونا خریدنے کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں عالمی منڈی میں قیمتیں بلند ہوئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں