ایران اسرائیل جنگ: پاکستان میں تیل قلت کا خدشہ، کمپنیوں نے پٹرول پمپس کو فراہمی محدود کردی

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے اثرات پاکستان سمیت دنیا بھر میں محسوس کیے جا رہے ہیں۔ ملک میں تیل کمپنیوں نے پٹرول پمپس کو تیل کی فراہمی محدود کرنا شروع کر دی ہے، جس کے باعث ممکنہ قلت کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے وزیر اعظم کو خط لکھ کر صورتحال کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے مارکیٹ میں مصنوعی قلت پیدا ہونے کا خطرہ ہے، اس لیے حکومت فوری مداخلت کرے اور پٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں