نجات مہران پولیس آپریشن میں تین انتہائی مطلوب ڈاکوؤں کی سرینڈر، کچے میں امن کی بحالی جاری

لاڑکانہ/سکھر رینج(ایچ آراین ڈبلیو) سندھ حکومت کے احکامات پر جاری نجات مہران پولیس آپریشن کے بڑھتے دباؤ کے نتیجے میں 40 سے زائد سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب مزید تین ڈاکوؤں نے خیرپور پولیس کے سامنے سرینڈر کر دیا۔

ڈپٹی انسپیکٹر جنرل آف پولیس لاڑکانہ/سکھر ناصر آفتاب کی قیادت اور ایس ایس پی خیرپور ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کی موثر حکمت عملی کے تحت یہ کامیابی حاصل ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کو سرینڈر کرنے یا دوران آپریشن منطقی انجام تک پہنچنے کے لیے واضح پیغام دیا گیا تھا، جس کے مثبت اثرات سامنے آئے۔

سرینڈر ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت درج ذیل ہے:

غازی خان مری

یاسین احمد ناریجو

حنیف عرف حنفو گوپانگ

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کچے میں جاری نجات مہران آپریشن ڈاکوؤں کے مکمل خاتمے اور علاقے میں امن و امان کی بحالی تک جاری رہے گا۔ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ، جرائم کے خاتمے اور علاقے میں امن قائم رکھنے کے لیے پولیس پرعزم ہے۔

ترجمان پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون جاری رکھیں تاکہ کچے کے علاقوں میں دیرپا امن قائم کیا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں