34

کراچی کے کئی علاقوں میں سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر سڑکیں آج بھی بند ہیں۔

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) بوٹ بیسن سے مائی کلاچی بائی پاس جانے والا راستہ کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا گیا ہے۔ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر ایم ٹی خان روڈ سے پی آئی ڈی سی روڈ اور مائی کلاچی روڈ ریلوے پھاٹک تک مکمل طور پر بند رکھا گیا ہے۔ اسی طرح میری ویدر ٹاور سے مولوی تمیز الدین روڈ کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ بلاول ہاؤس اور کلفٹن سے جناح برج اور مائی کولاچی جانے والے ٹریفک کو بوٹ بیسن سے تین تلوار کے راستے بھیجا جا رہا ہے، اسی طرح کلفٹن برج، میٹروپول اور فوارہ چوک سے آنے والے ٹریفک کو بائیں جانب شاہین کمپلیکس کا راستہ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ آئی سی آئی چوک سے آنے والے ٹریفک کو بائیں جانب کتیانہ میمن اسپتال سے ہوتے ہوئے نواب مہابت خانجی روڈ کا متبادل راستہ فراہم کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں