44

انسداد دہشتگردی عدالت: ایئرپورٹ خودکش حملہ کیس میں ملزمان پر فرد جرم عائد

**کراچی (ایچ آر این ڈبلیو)** – **انسداد دہشتگردی عدالت** نے ایئرپورٹ خودکش حملہ کیس میں ملزمان **جاوید** اور **گل نسا** پر فرد جرم عائد کر دی۔

جیل حکام نے ملزمان کو **جیل کمپلیکس** سے عدالت میں پیش کیا۔ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا۔ عدالت نے استغاثہ کے گواہوں کو **17 مارچ** کو پیش ہونے کا حکم دیا۔

مقدمے میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر **بشیر زیب**، **رحمان گل** اور **سراج عرف دانش** مفرور ہیں۔ عدالت نے کالعدم تنظیم کے کمانڈر اور دیگر مفرور ملزمان کا مقدمہ علیحدہ کر دیا ہے اور ان کے خلاف **اشتہاری قرار دینے کی کارروائی** جاری ہے۔

💬 **آزاد عدالتی خبریں حاصل کریں:**
مستند قومی اور انسداد دہشتگردی اپڈیٹس کے لیے ہمارا ساتھ دیں۔
👉 [HRNW کی مدد کریں](https://hrnww.com/support-us)

اپنا تبصرہ بھیجیں